نجی اسپتال میں نومولود کی حالت بگڑنے پر ورثا مشتعل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع نجی اسپتال میں ڈاکٹرکی مبینہ غفلت سے نومولود بچے کی حالت بگڑگئی۔ تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹاون تھانے کی حدود ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے دوران نومولود بچے کے نازک اعضاءکاٹ دیئے گئے جسکے باعث بچے کی حالت بگڑگئی بچے کی بگڑتی حالت دیکھ کر بچے کے مشتعل اہلخانہ نے اسپتال پر دھاوا بول دیا اور انتظامیہ وعملے سے تلخ کلامی شروع کردی، مشتعل اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کی جانب سے غلط آپریشن کئے جانے کے دوران ڈاکٹر نے بچے کے نازک اعضاءکاٹ دیئے جسکے باعث بچے کی حالت بگڑ گئی ہے اورخون زیادہ بہہ جانے کے باعث بچے کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے لہذا ڈاکٹر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے بعد ازاں نومولود بچے کو تشویشناک حالت میں آغا خان اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment