ڈکیتی وارداتوں میں مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان ہلاک۔2 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اتحاد ٹاؤن،شاہ فیصل کالونی اور اورنگی سیکٹر ساڑھے گیارہ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان قتل اور 2 زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاؤن کے علاقے عابد آباد بلاک بی میں منگل وبدھ کی درمیانی شب نامعلوم ملزمان نے گھر کے باہر بیٹھے 20سالہ ساجد ولد حسین احمد کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم جہاں اس نے دم توڑ دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موٹر سائیکل چھوڑکر فرار ہوگئے۔ ڈکیتی کی دیگر 2وارداتوں میں شاہ فیصل کالونی کے علاقے عظیم پورہ قبرستان کے قریب ملزمان نے فائرنگ کرکے 45سالہ کلیم ولد میر محمدجب کہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں 30سالہ ارشد علی ولد سید مشتاق علی کو زخمی کردیا ۔دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

Comments (0)
Add Comment