راولپنڈی(خبر ایجنسیاں) وزیر ریلوے شیخ رشید نے 250کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرین دوڑانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے کہا ریل چلے گی تو ملک کی بہتری ہوگی، اسٹینڈرڈ گیج پر فاسٹ ٹرین کو بھی ایم ایل ون پر لانا چاہتے ہیں۔ ریلوے میں 23ہزار نوکریاں مانگی تھیں، جن سے 2 ہزار 31نوکریوں کی اجازت مل گئی ہے، جلد اشتہار بھی جاری کر دیں گے۔