کراچی(پ ر) پاسبان کراچی کے سینئر نائب صدر ظفر اقبال ، محمد ایوب ، فضل ربی خان اور سردار احمد نے پاسبان کی کوششوں سے نشتر روڈ کی تعمیر کے آغاز کا خیر مقدم کیا ہے۔انہوں نے روڈ کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاسبان نے نشتر روڈ کی بدترین خستہ حالی پر حکومت سندھ اور انتظامی اداروں کو خطوط ارسال کئے تھے۔احتجاج اور دھرنے کا اعلان کیا تھا۔