برآمدات میں اضافے کیلئے نئے وژن کی ضرورت ہے-ڈاکٹر شجاعت مبارک

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان کی انڈسٹری کو اس وقت نئے وژن اور نئے آئیڈیاز کی ضرورت ہے تاکہ ملک کی برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی کرکے معیشت کو بہتر بنایا جاسکے۔یونیورسٹیاں انڈسٹری اور درسگاہوں کے درمیان پائے جانے والے فاصلوں کو کم کریں۔یہ سفارشات محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی(ماجو) کی بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ سوشل سائینسز کے ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر شجاعت مبارک کی زیر صدارت اجلاس میں منظور کی گئیں۔اجلاس میں ڈاکٹر منیر حسین، ڈاکٹر ایس ایم نعمان شاہ، حسن جاوید اور علی ناصر کے علاوہ ایکسٹرنل ممبران ندیم مولوی، اویس آفریدی اور فرحان پرویز نے شرکت کی۔

Comments (0)
Add Comment