کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ترقی پسند پارٹی کے کارکنوں نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر اور سندھ میں غیر قانونی تارکین وطن کو شناختی کارڈ دینے کے اعلانات کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور علامتی بھوک ہڑتال کی۔ احتجاج میں مرکزی رہنما گلزار سومرو، خیرمحمد مگسی، مبارک بھٹی، رانو خان زہرانی، عنایت چانڈیو، ممتاز جت، قادر گبول، منٹھار چانڈیو اور دیگر نے حصہ لیا۔ دریں اثنا ورکرز یونین آف پورٹ قاسم کی جانب سے پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دوسرے دن بھی جاری رہا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کا معاشی قتل عام بند اور ڈاک لیبر بورڈ قائم کیا جائے۔