کراچی (پ ر) جمعیت طلبہ عربیہ کے46واں یوم تاسیس پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی شرقی یونس بارائی نے کہا کہ ملک کے دفاع کیلئے عربیہ کے نوجوان سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔ ختم نبوت کے قوانین کو ختم کرنے کا ارادہ رکھنے والے خود ختم ہوکر رہ جائیں گے۔ ناظم کراچی جمعیت اتحاد العلما عبدالوحید نے کہا کہ جمعیت عربیہ کا قیام رب کا انعام ہے۔ منتظم عربیہ سندھ نعیم اللہ منگریو نے کہا کہ علما و طلبہ اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے سر دھڑ کی بازی لگادیں گے۔ منتظم کراچی کاشف شبیر، اجمل زیب نے بھی خطاب کیا۔