اسلام آباد(خبرایجنسیاں)نواز لیگ کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سے روز رابطے ہوتے رہتے ہیں۔آصف زرداری سے مدد کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا۔پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی سے ملاقات کے بعد گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے اور قومی ایشوز پر سب ایک ہیں۔ خارجہ، داخلہ اور قومی سلامتی کے امور پر اتفاق رائے رہے۔