اسلام آباد(خبرایجنسیاں)پبلک اکاوئنٹس کمیٹی کی سربراہی پرابہام دورنہ ہوسکا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی میں خود کروں گا، روایات کو برقرار رہنا چاہیے۔جبکہ ذرائع کاکہناہے کہ سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرشہبازکوہی اس کمیٹی کی سربراہی سونپناچاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے حوالے سے صورت حال کا ابہام برقرارہے۔وزیراطلاعات فوادچوہدری کاکہناہے کہ نوازلیگ اپنے کاموں کااحتساب خودکیسے کرسکتی ہے۔اس لیے پی اے سی کی سربراہی تحریک انصاف اپنے پاس رکھے گی۔ادھرقائد حزب اختلاف شہبازشریف کاکہناہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی میں خود کروں گا۔روایات کو برقرار رہنا چاہیے۔پی ٹی آئی نے جس طرح جہاز بھر کے ارکان کو خریدا وہ بھی سب کے سامنے ہے۔70 گاڑیاں نیلام کر کے واویلا کیا جا رہا ہے اور ہم نے تو 500 گاڑیاں اپنے دور میں نیلام کی تھیں۔میڈیاسے گفتگومیں انہوں نے کہاکہاپوزیشن سے روز رابطے ہوتے رہتے ہیں۔آصف زرداری سے مدد کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا۔دریں اثناذرائع کاکہناہے کہ سپیکراسدقیصرپی اے سی کی سربراہی شہبازشریف کوہی دیناچاہتے ہیں ۔واضح رہے کہ اس عہدے کے لیے حتمی فیصلہ سپیکرکاہوتاہے۔