دھاندلی تحقیقاتی کمیٹی کیلئے اپوزیشن نے نام دیدیئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی کے لئے اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو اپنے اپنے ارکان کے نام دے دیئے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے ڈپٹی اسپیکر کی زیرِصدارت ہونے والے اجلاس میں دیئے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے خورشید شاہ، راجہ پرویز اشرف اور نوید قمر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے احسن اقبال، رانا ثناء اللہ ، رانا تنویر اور مرتضی جاوید عباسی جب کہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سردار اختر مینگل اور مولانا عبدالواسع کے نام دیئے گئے۔ ایم کیو ایم کو بھی کمیٹی میں نمائندگی دی جائے گی،کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومت کے ارکان مساوی ہوں گے۔ واضح رہے کہ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا جس پر 18 ستمبر کو وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تحریک پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment