کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارتی شرپسندوں نے سازش کے تحت اپنے ملک میں لاپتہ ہونے والے سیکڑوں بچوں کو پاکستانی ظاہر کرکے سوشل میڈیا پر تصاویر پھیلادیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں سال بھارت میں بھی بچوں کے اغواءکی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ایک گروہ کو بھی بھارتی پولیس نے گرفتار کیا ہے جو بچوں کو اغواءکرکے ان کے جسمانی اعضاءنکال کر بیرون ممالک فروخت کرتا تھا ۔ بعض شعر پسند عناصر ان تصاویروں کو سوشل میڈیا کے زریعے پھیلا کر انہیں پاکستانی بچے ظاہر کر رہے ہیں تاکہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ خوف و ہراس پھیلایا جا سکے ۔