سندھ کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی۔وزیر اعلیٰ سندھ کے چہیتے سہیل راجپوت کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق محمد حسین سید کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ساجد جمال ابڑو کو وزیراعلی سندھ کا پرنسپل سیکریٹری تعينات کرکے محمد سہیل راجپوت کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ شمس الدین سومرو کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری مائنز اینڈ منرل ڈیولپمنٹ، ممبر بورڈ آف ریونیوسندھ شارق احمد کو سیکریٹری قانون و پارلیمانی امور، سیکریٹری قانون عبدالرحیم سومرو کوممبر بورڈ آف ریونیوتعینات کرديا گيا ہے۔عبدالوہاب سومرو سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن،آفتاب میمن ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن بورڈ آف ریونیو، آغا ظہیرالدین سیکریٹری زراعت، جبکہ شفیق احمد مہیسر سیکریٹری برائے محکمہ امپاورمنٹ خصوصی افراد، منظور شیخ لیبراور تعیناتی کے منتظر عبدالحلیم شیخ کو سیکریٹری انڈسٹریز تعینات کردیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق عباس بلوچ کو کمشنر حیدرآباد تعینات کردیا گیا ہے، وحید شیخ کو کمشنر میرپورخاص کا اضافی چارج دے دیا گیا، رفیق برڑو کو کمشنر سکھر تعینات کردیا گیا ۔

Comments (0)
Add Comment