پاکستان اسپورٹس بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے لاہور میں ہوگا

اسلام آباد(امت نیوز)سیف گیمز کے لئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے آفیشلز کا اجلاس آئندہ ہفتے لاہور میں ہوگا، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ترجمان محمد اعظم ڈار نے بتایاکہ اجلاس میں سیف گیمز میں ٹیموں اور کھلاڑیوں کی شرکت اور تربیتی کیمپ کے حوالے سے بات چیت ہوگی اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائیگا، انہوں نیکہا کہ سیف گیمز آئندہ برس نیپال میں کھیلی جائے گی۔

Comments (0)
Add Comment