اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد کرنے کیلئے پر عزم ہے، کھیلوں سے متعلق ٹاسک فورس جلد اپنا کام شروع کر دے گی، پاکستان سپورٹس بورڈ کے مستقل ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی جلد کر دی جائے گی جبکہ کھلاڑیوں کیلئے سپورٹس کمپلیکس میں سہولیات کو مزید بہتر بنائینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے مختلف سینٹرز کے دورہ اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ اور بہتری کیلئے پر عزم ہے، وزیر اعظم نے کھیلوں کی بہتری کیلئے احسان مانی کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کر دی ہے جو جلد اپنا کام شروع کر دے گی۔