کراچی (امت نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر محمد علی نے ذیابطیس کے ساتھ لڑائی جیت کر تاریخ رقم کردی۔ باکسرمحمد علی نے آندریج سیپر کو مانچسٹر ارینا میں ہونے والے مقابلے میں شکست دی۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کے آبائو اجداد کا تعلق لیہ سے ہے۔ مانچسٹر میں ایک پروفیشنل فائٹ کے دوران محمد علی نے آندریج سیپر کو 40-36 پوائنٹس پر چار رائونڈ کے بعد مانچسٹر کے اُس وکٹوریہ وئیر ہائوس میں شکست دی، جو مداحوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ محمد علی ٹائپ ون ذیابطیس کے ساتھ پہلے برطانوی باکسر بننے کے بعد تاریخ رقم کرچکے ہیں اور انہیں برطانوی باکسنگ بورڈ آف کونسل کی جانب سے پروفیشنل لائسنس جاری کیا گیا ہے۔