اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے تعاون اور آزاد جموں و کشمیر نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دو روزہ قومی نیٹ بال کوچنگ اینڈ ریفری کورس مظفر آباد میں اختتام پزیر ہو گیا ہے، کورس میں ڈیرھ سو سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز نے شرکت گی، ان شرکاء کو پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے ٹیکنیکل نے تربیت دی جن میں محمد رضوان، فرحان علی، محمد عرفان اور عمادالدین شامل تھے، کورس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایاکہ کورس مقصد کھلاڑیوں اور آفیشلز کو انٹر نیشنل نیٹ بال کے نئے قوانین اور قوانین میں کی گئی ترمیم کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔