ممبئی(امت نیوز) بھارتی ٹینس اسٹار اورکرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ لوگوں کو بیٹی کی پیدائش پر بھی ویسی ہی خوشی منانی چاہئے جیسے کہ بیٹے کے پیدائش پر منائی جاتی ہے۔ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے صنفی مساوات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صنفی مساوات کسی ایک ملک، ریاست یا نسل کامسئلہ نہیں بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ سرینا ولیمز جیسی نامور کھلاڑی بھی آج مردوں کے مساوی معاوضے کیلئے لڑ رہی ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں صنفی مساوات نہیں ہے۔ثانیہ مرزا نے کہاکہ مجھے ان لوگوں کو دیکھ کر زیادہ خوشی ہوگی جو لڑکی کی پیدائش پر بھی ویسی ہی خوشی منائیں گے جیسے کہ لڑکے کی پیدائش پر اور اسی طرح ہم ایک ایسی دنیا تشکیل دے سکتے ہیں جس میں سب برابر ہوں۔ثانیہ نے کہا کہ صنفی مساوات کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ خواتین بھی وہی کام کرنے لگ جائیں جو مرد کرتے ہیں۔