اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان عام آدمی کی زندگی آسان بنانے کی بات کرتے تھے تاہم منی بجٹ میں فائدہ ہوا ہے تو عمران خان کی اے ٹی ایم کو۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ منی بجٹ میں غریب عوام کے ساتھ ظلم کیا گیا، منی بجٹ سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا، بجلی اور گیس کی قیمت میں اضافے سے غریب متاثر ہوگا۔