جندول (نمائندہ امت) لوئردیر،کوٹوہائیڈل پاور پراجیکٹ فیزون میں مبینہ طورپر کروڑوں کے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے، 40کروڑ روپے مختص ہوئے جبکہ 25کروڑ سے زائد رقم غیرمتعلقہ لوگوں میں تقسیم، صوبائی احتساب کمیشن کی جانب سے تحقیقات کا آغازکیا گیا تفصیلات کے مطابق 2013میں بجلی کے اہم منصوبہ لوئردیرمیں کوٹوہائیڈل پراجیکٹ کا افتتاح موجودہ وزیراعظم عمران خان کے دست مبارک پرہوا تھا اس کیلئے اراضی کی مد میں مبینہ طور پر اراضی مالکان کومعاوضہ کی ادائیگی میں محکمہ انٹی کرپشن تیمرگرہ کے اعداد وشمارکے مطابق 25کروڑروپے کی کرپشن ہو کرغیرمتعلقہ افراد میں رقم کی تقسیم اورسرکاری املاک کی رقم ہڑپ کرلی گئی۔جس پرصوبائی احتساب کمیشن نے انکوائری مقررکرکے کافی سوچ بیچارکے بعد انتہائی قابل اورتجربہ کار سینئر ممبرتحصیلدارجمال الدین کوتحقیقاتی کمیشن کا سربراہ مقرر کیا ہے –