درخواست بذریعہ ڈاک آئی بی سی بھجوائی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک عملے کے براہ راست درخواست وصول نہ کرنے پر شہری نے بذریعہ ڈاک درخواست آئی بی سی بھجوائی۔ تفصیلات کے مطابق مراد علی نے درست بل کی فراہمی کے لئے عملے کی جانب سے براہ راست درخواست وصول نہ کرنے پر بذریعہ ڈاک درست بل فراہم کرنے کی درخواست آئی بی سی دفتر بھجوائی۔ امت کو مراد علی کی جانب سے آئی بی سی ناظم آباد کو بذریعہ ڈاک بھیجی گئی درخواست کی کاپی موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ میں آپ کو مطلع کرنا چاہتا ہو کہ میرا فلیٹ نمبر B-303نیو البدر اسکوائر ناظم آباد نمبر 4،اکتوبر 2010سے اب تک بند پڑا ہے،میں نے اس فلیٹ کی سابقہ ادائیگی کی ہے، درخواست میں سابقہ جمع شدہ بل کی کاپی بھی ساتھ منسلک کی گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment