خداداد کالونی میں انسداد تجاوزات آپریشن پر دکاندار مشتعل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) خداداد کالونی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران دکانداروں کا احتجاج پولیس نے مشتعل دکانداروں کو لاٹھی چارج کرکے منتشر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ڈی ایم سی ایسٹ زاہد اور اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد ساجدہ کی نگرانی میں ڈی ایم سی کے عملے نے بریگیڈ کے علاقے خداداد کالونی میں دکانوں کے آگے قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا، اس دوران مشتعل دکانداروں کی جانب سے تجاوزات رکوانے کے لئے مزاحمت کی تو موقع پر موجود پولیس کی جانب سے مشتعل دکانداروں کو لاٹھی چارج کرکے منتشر کردیا گیا، ایس ایچ او ماجد علوی نے بتایا کہ ڈی ایم سی ایسٹ کی جانب سے دکانوں کے آگے غیر قانونی چھجے اور رکاوٹیں ہٹانے کے لئے آپریشن کیا گیا تھا جس میں رکاوٹیں ختم کردی گئیں۔

Comments (0)
Add Comment