افتخار چوہدری نے وزیر اطلاعات کے الزامات مسترد کردیئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا۔اپنے بیان میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہا کہ جس کمپنی کے متعلق بات کی گئی وہاں میرا داماد کبھی ڈائریکٹر رہا ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی پولیس نے میرے داماد کو حراست میں لیا ہے، گرفتار نہیں کیا، یہ سب انتقامی کارروائیاں ہیں۔

Comments (0)
Add Comment