پشاور(امت نیوز) خیبر پختون حکام کا کہنا ہے کہ اب سرکاری اساتذہ کے بچے نجی اداروں میں نہیں پڑھیں گے، انہیں بھی سرکاری اسکولوں میں پڑھنا ہوگا۔ صوبائی حکومت نے اس حوالے سے کام شروع کر دیا ہے جبکہ اساتذہ کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدام بنیادی حقوق کیخلاف ہے۔ صوبائی مشیر تعلیم ضیا بنگش نے بی بی سی کو بتایا کہ انہوں نے ایک کمیٹی قائم کی ہے جو معلوم کرے گی کہ کتنے اساتذہ کے بچے نجی اداروں میں پڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر ایجوکیشن فرید خٹک کی سربراہی میں قائم کمیٹی اعداد و شمار حاصل کرے گی۔