بھارت کا چھوڑاپانی پاکستان کیلئے رحمت بن گیا

ایبٹ آباد(نمائندہ امت)بھارت کی طرف سے دریاؤں میں چھوڑا گیاپانی پاکستان کیلئے رحمت بن گیا، پنجاب کے دریاوٴں میں پانی کی سطح میں اضافہ بھارتی علاقوں میں بارشوں کیوجہ سے ہوا ہے۔ اس پانی سے مجموعی طو رپرپاکستان کو نقصاں کی جگہ فائدہ ہوا ہے ۔ ایک لاکھ کیوسک سے زیادہ پانی منگلا ڈیم میں سٹور کرلیا گیا ہے جبکہ منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج بھی کم کردیا گیا ہے۔ اس پانی سے فصلوں کو فائدہ پہچنے کے علاوہ زیر زمین پانی کی سطح بلند ہوگی، دریاوٴں میں مچھلی زیادہ پائی جائے گی ۔ مجموعی طورپر دریائے راوی، ستلج اور چناب میں درمیانے درجہ کا سیلاب سے پاکستان کو بحران کے وقت میں فائدہ ہوا ہے۔ امت کو محکمہ موسمیات فلڈ ڈویثرن، ارسا کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ بھارت نے دریائے چناب اور راوی پر جو تین ڈیم قائم کررکھے ہیں ان میں اس وقت بھی پانی کی کنجائش موجود ہے اور بھارت کبھی بھی پہلے اپنے ڈیم بھرنے بغیر پاکستان کی طرف پانی نہیں چوڑے گا۔ اور پھر ایسا پانی جس سے دریاوٴں میں درمیانے درجے کاسیلاب ہو ایسا پانی تو وہ کبھی بھی نہیں چھوڑے گا ۔ زرائع کے مطابق مذکورہ راوی، چناب اور اب ستلج میں پانی کی سطح میں اضافہ درحقیقت بھارت کے علاقوں جموں، ہری وغیرہ میں بارشوں کے غیر متوقع سلسلے کی وجہ سے ہوا ہے اور اس وجہ سے پہلے دریائے راوی اور چناب میں پانی کی سطح بلند ہوئی ہے اور اب ستلیج میں بلندہورہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے لےئے یہ پانی اس موسم جس میں آنے والی فصلوں کے لےئے پیش گوئی کی جارہی تھی کہ پانی چالیس فیصد کم ہوگا رحمت سے کم نہیں ہے۔ اس سے راوی، ستلج اور چناب کے علاقوں میں زیر زمین پانی کی سطح بلند ہوگی، دریاوٴں کے کناروں پر موجود زمینوں کی آنے والے فصلوں کے لےئے صورتحال بہتر ہوگی اور اس مجموعی طور پر پاکستان میں پانی کے حالات بہتر ہونگے۔ زرائع کے مطابق اس وقت منگلا سے پانی کا کم اخراج کیا جارہا ہے کیونکہ دریاوٴں میں پانی کی صورتحال بہتر ہونے سے پانی دستیاب ہوچکا ہے۔ اور یہ سب پانی بارشوں کے ریلے ہیں۔اور یہ پانی کچھ گھنٹوں کے لےئے بڑھتا ہے اور پھر نارمل صورتحال پیدا ہوجاتی ہے۔زرائع کے مطابق پتوکی، ستلج، چناب ، راوی میں آنے والا پانی پاکستان کے لےئے رحمت ہے۔ اس پانی نے تمام سیوریج کو صاف کردیا ہے۔ ارسا کے ترجمان خالد رانا نے امت کو چناب میں ایک لاکھ کیوسک پانی آیا تھا اس کا فائدہ لیا گیا ہے اور اس وقت منگلا ڈیم سے 43ہزار کیوسک پانی چھوڑا جارہا تھا جس کو کم کرکے پندرہ ہزار کیوسک کردیا گیا ہے۔ اسی طرح تیس ہزار کیوسک پانی کا جہلم میں فائدہ پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پانی وافر مقدار میں دستیاب ہے اور اس پانی کا ذخیرہ کرلیا گیا ہے۔ اور اس وقت کم پانی چھوڑ جارہا ہے اور باقی پانی ذخیرہ کیا جارہا ہے اور اس وقت منگلا ڈیم میں ڈیرہ سے دو لاکھ کیوسک پانی کو بچا لیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment