کراچی (پ ر) بوتراب اسکائوٹس کے ترجمان تصدق حسین ندیم اور کنٹرول کمیٹی کے اراکین نے محرم الحرام اور عاشورہ پر بہترین سیکورٹی انتظامات کرنے پر گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز، آئی جی اور پولیس کے اعلیٰ افسران کے علاوہ میئر، کمشنر کراچی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیکورٹی کے بہترین انتظامات کے ساتھ عزاداران کو بھی تمام تر سہولیات فراہم کی گئیں، جن کو ملت جعفریہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اس کے علاوہ ماتمی انجمنوں کے اراکین اسکاؤٹس گروپ، شیعہ تنظیموں کے نمائندگان اور دیگر مکاتب فکر کے علما و عوام لائق تحسین ہیں۔