کراچی (پ ر) سربراہ سنی تحریک علامہ بلال سلیم قادری نے کہا ہے کہ منی بجٹ میں183ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کا نفاذ غریب عوام پر ظلم ہے۔ صنعتوں کیلئے گیس قیمتوں میں57فیصد اضافے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آجائے گا۔ کھاد کی صنعتوں کیلئے گیس مہنگی کرنے سے کھاد مہنگی ہوگی، جس سے غریب کسان متاثر ہوگا۔ حکومت نے منی بجٹ میں سرمایہ کاروں اور جاگیرداروں کو سہولت جبکہ غریب عوام پر ظلم کیا ہے۔