صدر مملکت گلستان جوہر کے تمام الاٹیز کو بھی ملکیتی آرڈر جاری کروائیں- محمود حامد

کراچی (پ ر) اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز صدر محمود حامد، عثمان شریف ، عبدالماجد، نوید احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی طرح گلستان جوہر بلاک 10اور بلاک 11کے دیگر ہزاروں الاٹیز کو بھی حکومتی آرڈر اور سائٹ پلان دینے کا اعلان کیاجائے، کیونکہ گلستان جوہر بلاک 10اور 11کے ہزاروں الاٹیز جن کے پلاٹ 1981میں قرعہ انداز میں نکلے تھے، مگر کے ڈی اے کی لاپروائی اور قبضہ مافیا کی کارروائیوں کے باعث 38سال سے پلاٹوں سے محروم ہیں۔ کہیں ڈگری گوٹھ، کہیں شیر محمد گوٹھ اور کہیں گوٹھ آباد اسکیم کے نام پر قبضہ مافیا نے نئی پلاننگ کرکے زمینوں پر قبضہ کرلیا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment