شہر میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے-علی اکبر گجر

کراچی(پ ر)مسلم لیگ(ن) کراچی کے رہنما علی اکبر گجر نے شہر میں امن و امان کی بدترین صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے عوام نے اپنے فیصلوں پر نظر ثانی نہ کی، تو صوبہ مزید کئی دہائیوں تک بدامنی کا شکار رہے گا۔شہر میں یومیہ بنیاد پر بچوں کے اغوا، قتل اور رہزنی کی وارداتیں شہریوں کے لئے عذاب بن چکی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment