کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے مسجد باب رحمت میں ماہانہ تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں مدارس کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر جامعہ قرطبہ کلفیٹن کے شیخ الحدیث مولانا الطاف الرحمن عباسی نے طلبہ کو فتنہ قادیانیت سے متعلق آگہی دی۔انہوں نے کہا ہے کہ نبی کریمؐ آخری نبی ہیں۔ قادیانی ٹولہ سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی سازشیں کررہا ہے ، جس کا سدباب کرنے کے لیے علما کرام نے ہر دور میں امت کی ناصرف رہنمائی کی ہے ، بلکہ ہر جگہ قادیانیوں کا تعاقب کرکے ان کے دجل و فریب کا پردہ چاک کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کرام علم کے حصول کے ساتھ ساتھ علما کی مجالس میں ضروری حاضری دیں۔ایسی مجالس سے علم کا نور ملتا ہے ۔انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ اپنے اساتذہ کرام سے ہمیشہ تعلق رکھیں۔تربیتی نشست مغرب کے بعد سے نماز عشا تک جاری رہی۔