اسلام آباد ( نمائندہ امت) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا جائزہ وفدپاکستان پہنچ گیا،ایک ہفتے پرمحیط مصروفیات کاآغازآج بروزجمعہ سے ہوگا۔وزیر مملکت برا ئے ریونیو حما د ا ظہر نے کہا ہے کہ پا کستان نے آ ئی ایم ایف سے قرضے یا بیل آوٹ پیکج کی کو ئی درخواست نہیں کی اور نہ کرنے کا ا رادہ ہےآ ئی ایم ایف کے وفد کے آ نے کا یہ مطلب نہیں کہ ہم قرضہ لے رہے ہیں، آ ئی ایم ایف سمیت عالمی اداروں کے جا ئزہ وفود آ تے جاتے رہتے ہیں آئی ایم ایف کے جائزہ وفد کی پاکستان آمد کے حوالے سے پا رلیمنٹ ہاوس میں امت سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد صرف پا کستان کی معیشت اوراقتصا دی صورتحا ل کا جا ئزہ لینے آیاہے۔