کراچی( اسٹاف رپورٹر) چوری کا تیل خریدنے والے 2بڑے ڈیلر12 کارندوں کے ذریعے سرگرم ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹینکرز سے چوری کیا جانے والا ڈیزل شاہ لطیف میں قائم گوداموں میں منتقل کیا جاتا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شاہ لطیف میں چوری شدہ ڈیزل کا بڑا خریدار صابر نامی شخص بتایا جاتا ہے، جس نے علاقے میں مختلف جگہوں پر ایرانی ڈیزل کے ڈمپنگ پوائنٹ بنا رکھے ہیں، جبکہ تیل چور مافیا کے کارندے چوری شدہ ڈیزل بھی خریدتے ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سکھن تھانے کے علاقے بھینس کالونی روڈ نمبر 12 کے قریب ایرانی ڈیزل کا بڑا ڈمپنگ پوائنٹ قائم ہے، جس کی سرپرستی بین الصوبائی گروہ کر رہاہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ گروہ بھی مافیاسے ڈیزل اور خوردنی تیل خریدت ہے۔سکھن میں چوری شدہ کوکنگ آئل اور ڈیزل کے منظم گروہ کا سرغنہ زبیر عرف برمانڈو اپنے کارندوں رحمان، جبران، ناصر، عالم، طاہر اور آصف عرف ڈون کے ذریعے دھندا چلا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھینس کالونی گودام میں ڈیزل اور کوکنگ آئل ذخیرہ کیا جاتا ہے، جہاں سےاسے لانڈھی بابر مارکیٹ ، کورنگی ڈھائی نمبر، لیاقت آباد اور لی مارکیٹ سمیت شہر کی دیگر مارکیٹوں میں سپلائی کیا جاتا ہے،جہاں یہ کھلے عام فروخت ہوتا ہے۔