سرکاری رقم کے استعمال پر شریف خاندان کیخلاف نیب تحقیقات شروع

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )نیب نےشریف خاندان کیخلاف 60کروڑ کے سرکاری خرچ سے اپنی ملکیتی شوگر ملز کا ڈرین نالہ تعمیر کرانے کی تحقیقات شروع کر دی ۔ٹی وی کے مطابق شریف خاندان کی ملکیتی رمضان شوگر ملز کے 25کلو میٹرطویل ڈرین نالے کی تعمیر کیلئے بکدیہ چنیوٹ کے بجٹ سے 60کروڑ خرچ کئے گئے ۔اس حوالے سے نیب ٹیم تحقیقات کیلئے چنیوت پہنچ گئی ہے نجی ٹی وی کے مطابق نیب ٹیم نے مقامی ایم پی اے سے پوچھ گچھ کی مذکورہ ایم پی اے نے بتایا کہ رقم شہباز شریف کے دباؤ پرخرچ کی گئی ۔

Comments (0)
Add Comment