حکومت دھاندلی تحقیقات کمیٹی میں سینیٹرزشامل کرنے پرراضی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت انتخابی دھاندلی کی تحقیقات میں سینیٹرزکوشامل کرنے پر راضی ہوگئی۔قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر پارلیمانی کمیٹی میں سینیٹ اراکین کو شامل کرنے کا اپوزیشن کا مطالبہ تسلیم کرلیا ہے۔ ’امید کی جارہی ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے وطن واپس آنے کے بعد کمیٹی قائم کردی جائے گی۔

Comments (0)
Add Comment