15 پارلیمانی سیکریٹری مقرر – شاہ محمود کا بیٹا شامل

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے 15پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیے ،جن میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان شامل ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو پارلیمانی سیکریٹری برائے خزانہ تعینات کیا گیا ہے۔وزارت کابینہ ڈویژن نے تقرریوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔فرخ حبیب کو پارلیمانی سیکریٹری ریلوے، جمیل احمد بحری امور، جویریہ ظفر وزارت اطلاعات،عندلیب عباس پارلیمانی سیکریٹری وزارت خارجہ ،عالیہ حمزہ ٹیکسٹائل، ،لال چن کو انسانی حقوق کا پارلیمانی سیکریٹری مقررکیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment