پاک فضائیہ نے جنگی مشقیں شروع کردیں

دینہ (نمائندہ امت)پاک فضائیہ نے جنگی مشقیں شروع کردیں ،ضلع جہلم کی فضائیں طیاروں کی گونج سے لرز اٹھیں ،عوام سڑکوں پر نکل آئے اورماحول اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھا۔ مشقوں کا مقصد دشمن کو یہ پیغام دینا تھا کہ پاکستانی افواج جنگ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ضلع جہلم کی فضائوں میں جنگی مشقیں کیں ۔اس موقع پر فضا طیاروں کی گونج سے لرز اٹھی ،عوام طیاروں کی گرج سن کر سڑکوں پر نکل آئے ۔اس دوران فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونجتی رہی ۔ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے طیاروں کی مشقوں کا اصل مقصد دشمن ملک کو یہ پیغام دینا تھا کہ پاکستانی افواج ہمہ وقت جنگ کے لیے تیار ہیں وہ کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں ۔پاکستانی قوم جنگ کی دھمکیوں سے ڈرنے والی قوم نہیں پوری قوت سے بھارتکا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں ۔پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہو ۔عوام نے فضا میں پرواز کرتے طیارون کا فلک شگاف نعروں سے استقبال کیا ۔

Comments (0)
Add Comment