لاہور(امت نیوز)پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ریلوے انٹر ڈویژنل جوڈو چیمپئن شپ کے مقابلے ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو میں منعقد ہوئے۔ جس میں سات ڈویژنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی ریلوے پولیس سپورٹس آفیسر کراچی ڈویژن شہلا قریشی مہمانِ خصوصی تھیں۔ جن کا مقابلوں سے قبل کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا۔ ورکشاپس ڈویژن نے مجموعی طور پر 78 پوائنٹس حاصل کرکے ٹرافی جیت لی۔ لاہور ڈویژن نے 52 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ کوئٹہ ڈویژن نے 43 پوائنٹس حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ صدر پنجاب جوڈو فیڈریشن آصف اقبال چیف ٹیکنیکل آفیشلز جبکہ محمد یونس، عامر مختار، طالب حسین، صائقہ اقبال، اور بینیش خان نے آفیشلز کے فرائض انجام دیئے۔