سڈنی(امت نیوز) جارح مزاج آسٹریلوی بلے باز ڈی آرسی شارٹ لسٹ اے کرکٹ میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے والے آسٹریلیا کے پہلے اور دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے اننگز میں 23 چھکے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا، شارٹ نے ڈومیسٹک ون ڈے کپ میں ویسٹرن آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے کوئنز لینڈ کے خلاف میچ میں جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کا بھرکس نکال دیا، انہوں نے گرائونڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے، انہوں نے 148 گیندوں پر 23 شاندار چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 257 رنز کی اننگز کھیلی۔ لسٹ اے کرکٹ کی تاریخ میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا عالمی اعزاز سابق انگلش کرکٹر علی برائون کو حاصل ہے جنہوں نے 2002ء میں گلیمورگن کے خلاف میچ میں 268 رنز کی اننگز کھیل کر تاریخ رقم کی تھی۔