کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ادارہ برائے امراض قلب نے دل کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے پری وینٹو کارڈیالوجی پروگرام شروع کردیا۔ صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے قومی ادارہ برائے امراض قلب کا بجٹ 120گنا بڑھاکر ساڑھے 8ارب کردیا ہے ۔ سندھ اسمبلی میں نصرت سحرعباسی کی تقریر سے واضح ہوتا ہے کہ اب ناقدین بھی اسپتال کی تعریف کررہے ہیں ۔ یہ ادارہ صرف سندھ کا نہیں پورے ملک کا ہے ، جہاں کوئٹہ،پشاور، اور فاٹا سے بھی لوگ علاج پری ویٹو کارڈیا لوجی پروگرا کے سربراہ ڈاکٹر خاورکاظمی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر تیسرا فرد بلڈپریشر اور ہرچوتھا فرد شوگر کا مریض بن چکا ہے ۔وہ قومی ادارہ برائے امراض قلب میں عالمی یوم قلب پری وینٹو کارڈیالوجی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر نے بھی خطاب کیا جبکہ ڈاکٹر ندیم رضوی، ڈاکٹر نبیلہ سومرو، ڈاکٹر حمید اللہ ، عذرا مقصود ، حیدراعوان سمیت دیگر بھی موجود تھے ،مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی کے سکھر اور لاڑکانہ سٹیلائٹ سینٹرز صرف مقامی شہریوں بلکہ بلوچستان اور پنجاب مریضوں کو بھی سہولیات دے رہے ہیں سندھ حکومت کے ایم سی کے اسپتالوں کے لئے فنڈزفراہم کررہی ہے اگر کے ایم سی چاہے گی تو ان کی مزید مدد کوتیار ہیں ۔ پروفیسر ندیم قمر نے کہاکہ اس پروگرام کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا کہ کیونکہ قوم نے نصیحتوں پر کان دھرنا چھوڑ دئے ہیں اور اسپتال میں مریضوں کا رش بڑھتا جارہا ہے ۔ڈاکٹر خاور کاظمی نے مزید کہاکہ اس وقت قوم کو دل کے امراض سے بچاؤ کی آگہی دینے کی اشد ترین ضرورت ہے ۔