اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)بھارتی دھمکیوں کے تناظر میں دفاع پاکستان کونسل کے چیئر مین اورجمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا سمیع الحق کی طلب کردہ آل پارٹیز کانفرنس کل بروز اتوار کوہوگی ۔کانفرنس میں ملک بھر کی دینی و سیاسی جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے۔ کانفرنس اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوکی جائے گی۔ ایجنڈے کا اہم نکتہ بھارتی حکومت اورافواج کے جارحانہ بیانات ہیں ۔نئی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد یہ کونسل کا پہلا اجلاس ہوگا۔