ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ نہیں ہوا ۔چیف کمشنر

اسلام آ باد ( نمائندہ امت) چیف کمشنرایف بی آر ڈاکٹر حامد عتیق سرورنے کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ نہیں ہوا ۔یہ بات چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی ڈاکٹر حامد عتیق سرورنے راولپنڈی اسلام آباد ٹیکس بار ایسوسی ایشن (رِٹبا)کے صدر سید توقیر بخاری سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ کسی بھی وجہ سے بروقت ریٹرن جمع نہیں کروا سکتے وہ 30 ستمبر تک کچھ ٹیکس جمع کروا دیں تو انھیں 15دن کی توسیع دی جائے گی۔

Comments (0)
Add Comment