کینٹ کے قریب ہوٹل پر مفت خوری کرنیوالےاہلکاروں پر چھاپہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے کینٹ اسٹیشن کے قریب ہوٹل پر مفت کھانا کھانے والے پولیس اہلکاروں کی نگرانی شروع کردی ۔گزشتہ روز انہوں نے اہلکاروں پر چھاپہ مارکر ان کے کھانے کا ساڑھے 4 سو روپے کا بل خود ادا کیا اور تنبیہ کی کہ آئندہ مفت کھانا کھانے کی شکایت ملی تو اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پولیس افسر یا اہلکار کسی ہوٹل پر مفت کھانا ہرگز نہ کھائے، رزق حلال عین عبادت ہے، پولیس ہوٹل پر کھانا کھا کر بل ضرور ادا کریں، انہوں نے ہوٹل مالکان کو ہدایت کی کہ وہ مفت کھانا کھانے والے اہلکاروں کا بل کراچی پولیس آفس آکر مجھ سے وصول کریں۔ اگر پولیس اہلکار دھمکیاں دے تو واٹس ایپ نمبر 03435142770 پر شکایت بھیجیں، ہوٹل مالکان شکایات کیلئے براہ راست کے پی او میں آکر ملاقات کریں۔

Comments (0)
Add Comment