پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے رشتہ دار خاتون کا جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے پر پشتو گلوکارہ منیبہ شاہ کو گرفتار کرلیا۔عدالت نے ملزمہ کو 14دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔29سالہ منیبہ شاہ کو ایف آئی اےنے خاتون کی درخواست پر سائبر کرائم ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق درخواست گزار نے کہا تھا کہ کسی نامعلوم شخص نے فیس بک پر ان کے نام سے جعلی آئی ڈی بنائی ہے، جس پر ان کی اور ان کے رشتہ داروں کی تصویریں اپ لوڈ کی گئی ہیں، جس پر تحقیقات میں پتہ چلا کہ مذکورہ جعلی اکاؤنٹ پشتو گلوکارہ منیبہ شاہ استعمال کر رہی تھیں۔