باہر جانے کی درخواست پر ڈاکٹر عاصم کےطبی معائنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے 462 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم حسین کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر ڈاکٹر عاصم کا سول سرجن سے معائنہ کرانے کا حکم دیدیا ہے ۔ ڈاکٹر عاصم کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ انہیں 2سے 30اکتوبر تک علاج کے لیےبیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔طرفین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ڈاکٹر عاصم کا سول سرجن سے معائنہ کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ آنے پر ہی اس ضمن میں کوئی آرڈر جاری کیا جائے گا ۔دریں اثنا احتساب عدالت نے عریشہ سٹی پروجیکٹ کے نام پر32کروڑ کے فراڈ ریفرنس میں بلڈر شعیب نعیم،سہیل الیاس، شمائلہ معز اور زینت نعیم و دیگر کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 6 ماہ میں58الاٹیز کو گھر بنا کر دینے کا حکم دے دیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment