اسلام آباد ( نمائندہ امت) حکو مت نے ٹیکس نظام اور فیڈرل بورڈ آ ف ریونیو کی مکمل اوور ہا لنگ کے پہلے مرحلے میں ایف بی آر کے بورڈ ا راکین اور فیلڈ فا رمیشنز کے سربراہوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ایف بی آ ر ذرا ئع کے مطابق اس ضمن میں حکو مت نے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے جبکہ چیئرمین ایف بی آر جہان زیب خان نےاب تک ایف بی آر کے ممبرز کی جا نب سے لی جانے والی بریفنگز کے حوالے سے بھی بورڈ اراکین سےمتعلق اپنی ر ائے سے وفا قی وزیر خز انہ اسد عمر کو آگاہ کر دیا ہے۔ ذرا ئع کے مطابق پہلے مرحلے میں ممبر آ پریشن ان لینڈ ریونیو حبیب اللہ خان ، ممبر ایدمنسٹریشن تسنیم رحمان ، ممبر ٹیکس پیئر فیسلیٹیشن (فیٹ) لبنیٰ فرخ مرزا ، ممبر ٹیکس پئیر آ ڈٹ نو شین جا وید ا مجد ، ممبر سٹریٹجک پلا ننگ اینڈ ریفارمز حا فظ محمد علی ، ممبر ایچ آ ر ندیم ڈار، ممبر لیگل ڈا کٹر طارق مسعود اورممبر اکا ونٹنگ فہیم ا لحق خان کو تبدیل کیا جا ئے گا ۔ دوسری مرحلے میں ممبر کسٹمز محمد زا ہد کھو کھر اور ممبر پا لیسی ان لینڈ ریو نیو ڈا کٹر ا قبل سمیت دیگر افسران کی باری آ ئے گی جبکہ ڈا ئریکٹر جنرل کسٹمز ا نٹیلی جنس شوکت علی جن کو کرپشن کے ا لز امات کا سامنا ہے ان کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے اور ان کو ایف بی آ ر ہیڈ کورارٹر میں غیر ا ہم پوسٹ پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔ ذرا ئع کے مطابق نئی ٹیم ممبران کا انتخاب ایف بی آ راور اس کے فیؒلد فا رمیشنز سے ہی کیا جا ئے گا ۔ ٹیکس نظام کو بہتر بنانے اور ایف بی آر کی مکمل تشکیل نو کے لیے با ہر سے بھی ٹیکس ما ہرین کی خدمات حا صل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ تیسرے مرحلے میں ایف بی آر کے کرپٹ افسران کا ا حتساب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔