کراچی (اسٹاف رپورٹر)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے میٹرک کے ضمنی امتحانات2018کے فارم بغیر لیٹ فیس کے جمع کرانے کی تاریخ میں15اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس اور جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ سالانہ امتحانات 2018 کے پرچوں میں فیل ہوجانے والے طلبہ و طالبات جلد ہی اپنے فارم جمع کرادیں۔