کراچی (پ ر )آل تاجر اتحاد (بسم اللہ چوک) بلدیہ ٹاؤن کے صدر سلیمان خان اور یاسین خان نے شہر میں بچوں کی بڑھتی ہوئی اغوا وارداتوں اور لوٹ مار پر متعلقہ اداروں کی چشم پوشی کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان وارداتوں کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں۔