بی اے ایس ایف نے پولٹری فیڈ کی وسیع رینج متعارف کرا دیں

کراچی(بزنس رپورٹر)بی اے ایس ایف نے لاہور میں پاکستان انٹرنیشنل پولٹری ایکسپومیں پولٹری کی صنعت کے لیے جانوروں کی غذائیت کی مصنوعات کیلئے بہترین ،معیاری اور جدید فیڈ کی پیداوار کی ایک وسیع رینج پیش کی ہے۔بی اے ایس ایف کے پیش کردہ جامع پورٹ فولیو میں نامیاتی ایسڈ، انزائمز ، کیروٹینائڈز، وٹامنز اور گلائسینیٹس شامل ہیں، جو فیڈ انڈسٹری اور مقامی کسانوں کے لئے مزید موثر اور پائیدار پیداوار کو یقینی بناتی ہیں۔پولٹری ایکسپومیں فیڈ انڈسٹری کے اہم شراکت داروں ، صارفین، ویلیو چین پلیئرز، ڈسٹری بیوٹرز، ماہرین اور حکومتی نمائندوں نے شرکت کی۔

Comments (0)
Add Comment