بنگلہ دیش سےسنسنی خیزمقابلے کے بعد بھارت 7ویں بارایشیاکپ جیت گیا

دبئی(امت نیوز) بھارت نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد بنگلادیش کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ 7ویں باراپنے نام کرلیا۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 223 رنز کا ہدف بھارت نے 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔بھارت نے میچ کی آخری گیند پر ہدف حاصل کیا اور ساتویں مرتبہ ایشیا کا چیمپئن بن گیا۔روہت شرما 48، دنیش کارتک 37 اور ایم ایس دھونی 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔بنگلا دیش کی جانب سے لیتن داس نے121 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم ان کی یہ اننگز کسی کام نہ آئی۔

Comments (0)
Add Comment