کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ اسکولوں سے کوئی بچہ اغوا نہیں ہوا۔ افواہیں نہ پھیلائی جائیں ،شہری بالخصوص مائیں پریشان ہوتی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے گھروں سے بھاگنے یا لاپتہ ہونے کی کئی وجوہات ہیں جن میں ان سے زبردستی مزدوری کروانا، ماں باپ کی مار پیٹ، گھر میں روز مرہ کی لڑائیاں اور دوسرے عوامل شامل ہیں، جو بچے لاپتہ ہوئے ان میں سے کئی برآمد کرلئے اور کئی خود اپنے گھروں کو واپس آگئے، میڈیا ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرے تاکہ شہریوں میں خوف و حراس نہ پھیلے، تفتیشی ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی سندوں کا اعلان کرتا ہوں۔