ناظم آباد میں اہل علاقہ نے اغوا کار پولیس کے حوالے کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد پولیس نے مبینہ طور پر تین سال کے بچے کو اغوا کرنے والے مبینہ اغواکار کو گرفتار کرلیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نشے کا عادی ہے ، تفصیلات کے مطابق ناظم آباد پولیس ناظم آباد نمبر چار مجاہد کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ اغواکار سردار دلاور کو گرفتار کرلیا ،ایس ایچ او رضوان احمد قریشی کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والا ملزم مجاہد کالونی سے گھر کے پاس بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کھیلنے والے تین سالہ بچے علیان ولد نعمان کو کو اغواکرنے کی کوشش کررہا تھا کہ اسی دوران اہل محلہ اور بچے کے والد نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو پکڑ کرتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نشے کا عادی ہے ، اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

Comments (0)
Add Comment